مسلمان مخالف بیان کے بعد فریزرایننگ آسٹریلوی سینیٹ میں نمائندگی کے قابل نہیں، آسٹریلوی سینیٹرز

0
167

میلبورن:

آسٹریلین سینیٹرفریزرایننگ کوگزشتہ ماہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اوراب ایک بار پھرسینیٹ میں ان کے ساتھیوں نے ہی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مسلمانوں کے خلاف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹرفریزر ایننگ کو ایک بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا جہاں ان کی ساتھی سینیٹر نے ہی بھرے ایوان میں انہیں آئینہ دکھادیا۔ آسٹریلین پارلیمنٹ میں سینیٹرز نے ایننگ کو خوب آڑے  ہاتھوں لیا اورسانحے پر منفی رویے  کا اظہار کرنے کے باعث انہیں سینیٹر نہ ہونے کے قابل قرار دے دیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: مسلم مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر کو نوجوان نے انڈا دے مارا

 

سینیٹرسارہ ہنسن نے سینیٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ نسل پرستی سے دہشتگردی کے واقعات رونما ہوتے ہیں جس کی مثال ہم 15 مارچ کو نیوزی لینڈ میں دیکھ چکے ہیں۔  سینٹر ایننگ کوسینٹ میں آسٹریلوی باشندوں کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں، کیونکہ یہ ہم سے نہیں۔ اس دوران قائم مقام حکومتی سینیٹ لیڈرسائمن برمنگھم کا کہنا تھا کہ سینیٹر ایننگ میں انسانیت نام کی کوئی چیزنہیں۔

واضح رہے کہ 17 سالہ نوجوان نے آسٹریلیا کے سینیٹرایننگ کو میلبورن میں میڈیا سے گفتگوکے دوران مسلمان مخالف بیان پرانڈا دے مارا تھا جس کے بعد سینیٹرکی جانب سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here