برطانوی اسکول کا بچوں کو دیر سے واپس لے جانے والے والدین پر جرمانے کا فیصلہ

0
68

لندن:

برطانیہ میں بچوں کو اسکول سے چھٹی کے بعد واپس لے جانے میں تاخیر کرنے والے والدین پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے اسکولوں کی ایک برانچ نے چھٹی کے بعد بچوں کو واپس لے جانے کے لیے تاخیر سے آنے والے والدین پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہر پانچ منٹ پر ایک پاؤنڈ بطور جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی چھٹی ہوجانے کے باوجود والدین آدھے آدھے گھنٹے تاخیر سے بچوں کو لے جانے کے لیے آتے ہیں اور اس دوران سیکیورٹی کے عملے اور اساتذہ کو بچوں کی حفاظت کی خاطر رکنا پڑتا ہے۔

 

اسکول ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے والدین کو بار بار تنبیہ کی جاچکی ہے لیکن کسی قسم کا ردعمل نہ آنے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس سے اسکول کا نظم و نسق برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here