خان صاحب کا وعدہ پورا!!!

0
255
Khushnood Ali Khan
Khushnood Ali Khan

خوشنود علی خان
سی ڈی اے نے شہر سے تجاوزات ختم کرنے شروع کر دیئے ہیں، جو ایک مثبت بات ہے، اور سی ڈی اے اور اس کے چیئرمین عامر احمد علی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تعریف ہونی چاہیے لیکن شہر میں اربوں کا ایک فراڈ ہوا ہے جس میں سی ڈی اے کی ملی بھگت لگتی ہے، خاص طور پر BCS-1 اس میں ملوث لگتا ہے، ابو ظہبی ٹاور ایف الیون مرکز میں بیسمنٹ کی ایک پارکنگ میں 26 اپارٹمنٹ بن گئے ہیں اس ٹاور میں سی ڈی اے کے ایک چیئرمین، نیب میں رہے ،نیب میں برخوردار عزیز نوازش علی خان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ چیئر مین صاحب کو بتائیں کہ نیب ہاتھ ڈالتا ہے اور نیب درمیان سے نکل جاتا ہے،ا س پر فوری ایکشن لیں۔ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی بتانا ہے کہ یہ تو پہلے ہی آپ کے ملزم ہیں، انہیں مزید واردات کی اجازت کیسے مل گئی اور میرا مقصد الزام لگانا نہیں۔
آج چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی گھر سے نکلیں اور سیدھا ابو ظہبی ٹاور جائیں وہاں میڈیا کو بھی بلا لیں۔ BCS/1 کو بھی بلا لیں انفورسمنٹ کو بھی بلا لیں، پہلے تو دیکھنا ٹاور کا نقشہ منظور ہے، اگر منظور نہیں تو یہ بک کیسے گیا، پھر پارکنگ میں اپارٹمنٹس کیسے بن گئے، ہم چیف جسٹس مسٹر جسٹس گلزار احمد سے بھی کہیں گے کہ اس ابو ظہبی ٹاور کی سٹوری سی ڈی اے سے پوچھیں، اگر یہ سب غیر قانونی ہے تو کراچی کے بعد اسلام آباد میں یہاں سے بسم اللہ کریں۔
نیب اور ایف آئی اے میں انکوائریاں ہیں پھر یہ تعمیرات کیسے ہوگئیں۔ صادق صاحب کو یہ بھی معلوم نہیں اسی پلازے میں اس کے ملازم (کیئر ٹیکر فرام تلہ گنگ) کے کتنے فلیٹ ہیں۔ دو بیڈ کے کتنے اور 3 بیڈ کے کتنے۔ اس کے کتنے ٹرالر کراچی میں چل رہے ہیں، اسے تو اگر ایف آئی اے گرفتار کرے تو وہ کیئرٹیکر خود نیب اور ایف آئی اے کا ایک ملزم ہوگا۔
بلاول اور مراد سعید دونوں نے ایک دوسرے کے خوب لتے لئے، نہ مراد سعید غلط کہہ رہا تھا اور نہ ہی بلاول لیکن عمران خان نے کل اس ملک کے غریب طبقے کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کیا۔ آٹا، چینی اور گھی خاص طورپر عمران خان کا ٹارگٹ ہیں اگر اس سبسڈی کو واقعی غریب کی بہتری کیلئے استعمال کیا گیا تو میں سمجھتا ہوں کہ آٹے، چینی اور گھی کا بحران ختم ہو جائےگا لیکن یہاں پھر اپنی بات کھل کر کہوں گاکہ اس کیلئے عمران خان کا راستہ یہی ہے کہ جو کیا ہے اس کا ڈھنڈورا پیٹنا پڑے گا یعنی ایک طرف سبسڈی اور دوسری طرف اشتہاردینا پڑے گا کیونکہ رائج طریقہ ہی یہی ہے، بہر حال فی الحال تو عمران خان سرخرو ہوئے ہیں اور جہانگیر ترین نے اپنے حصے کی چینی مزید 3 روپے سستی کر کے میدان مار لیا ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here