کیا ہوا؟ کیا ہوگا؟

0
284
Khushnood Ali Khan
Khushnood Ali Khan

خوشنود علی خان
بہت سے لوگوں کی رائے ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں پھوٹ پڑ گئی ہے، میں اس رائے اسے اختلاف رکھتا ہوں اس لئے کہ جو لوگ لندن گئے اور نوازشریف، شہباز شریف سے میٹنگ سے پہلے حلف دیا اور کوئی عام لوگ نہیں تھے۔ ہو سکتا ہے ان میں سے بعض کی رائے مختلف ہو لیکن جاننے والے جانتے ہیں کہ مسلم لیگ (نواز) ہے اور فیصلہ نوازشریف کا تھا۔(جن لوگوں نے میرے کالم اس وقت غور سے پڑھے، جب نوازشریف جیل میں تھے، تو جیل میں ان سے کیا رابطے رہے اور جیل میں کیا ملاقاتیں کیں)۔ میں نے میاں شہباز شریف کے رابطوں پر اتنا لکھا، جتنا لکھنا چاہیے تھا، میں ان باتوں کی طرف اشارے کرتا رہا، میرے مرحوم بھائی خلیل ملک میاں فیملی کے بہت قریب رہے اور میں نوازشریف اور شہباز شریف کے اقتدار میں آنے تک بہت قریب رہا۔ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ میاں شہباز شریف کسی مرحلے پر بڑے بھائی سے آگے قدم رکھ سکتے ہیں یا ان سے اختلاف کر سکتے ہیں یا ان پر اپنا فیصلہ تھوپ سکتے ہیں۔ وہ اپنے بھائی سے دلیل کےساتھ اپنی بات منتواتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں میرے اور میرے میڈیا کے دوستوں کی انفارمیشن مکمل نہیں ہے، کہ جب نوازشریف جیل میں تھے تو سفارتی و سیاسی محاذ پر کیا ہو رہا تھا، ہو سکتا ہے کہ جو حالت آج مسلم لیگ ن کی ہے وہ اس عرصے میں حکومت کےساتھ بھی پیش آئی ہو اور کسی نے اداروں کو استعفے کی دھمکی بھی دی ہو لیکن اداروں نے ملکی مفاد میں کسی کو سمجھایا ہو کہ ملک کو چلانا ہے ملک کے استحکام کا خیال رکھنا ہے۔ میں تو اسے اداروں اور شخصیات کی وسعت نظری اور بالغ نظری سمجھتا ہوں کہ وہ معاملات کو یہاں تک لے آئے اور میں انکشاف کر رہا ہوں کہ وقت کےساتھ ساتھ ایسی خبریں منظر عام پر آئیں گی۔ کہ میڈیا ورطہ¿ حیرت میں ہوگا، اس لئے اداروں کی کامایبی یہ ہے کہ انہوں نے سکریسی برقرار رکھی ہے اور یہی ان کی بڑی کامیابی ہے۔ کچھ ڈویلپمنٹس تو دھرنے سے پہلے اور دھرنے کے بعد بھی ہوئیں۔ ہاں ایک سوال تو چھوڑے ہی جا رہا ہوں کہ لوگ کہتے ہیں مریم نواز ان سارے فیصلوں سے اختلاف رکھتی ہیں، یقیناً ایسا ہوگا وہ میاں صاحبان کے گھر کی وہ ’دھی رانی“ ہے جو لاڈلی بھی ہے، جو ضد بھی کر سکتی ہے جس میں میاں نوازشریف کی جان ہے، جو اہم تھی، اہم ہے اور اہم رہے گی۔ میں نہیں سمجھتا کہ مریم نواز کو ان سارے معاملات سے بے خبر رکھا گیا مریم کی جان نوازشریف میں ہے اور نوازشریف کی جان مریم میں لیکن اس فیصلے سے پہلے نوازشریف نے اپنی بیٹی کو قائل کیا کہ اس وقت یہی فیصلہ ہمارے مفاد میں ہے آپ خاموشی اختیار کریں، برادر بزرگ پرویز رشید مریم نواز کی سوچ کو ہی Represent کرتے ہیں۔ انہوں نے اس کا یہی اظہار کیا ہے!
شاہد خاقان عباسی، سعد رفیق اور دو تین د وسرے بھی ا یک سوچ رکھتے ہیں۔ 3,2 اور بھی ہیں لیکن ن لیگ نے اسے اچھی طرح Manage کیا ہے یہاں ذکر کر دوں کہ چوہدری برادران نے بھی نہایت اہم کردار ادا کیا وہ اس سوچ کے حامل تھے اور انہوں نے اس کیلئے عملی کام بھی کیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذات پر پوری قوم کو اتفاق ہونا چاہیے اور اتفاق ہوا، میں سمجھتا ہوں وقت بتائے گا کہ چودھری کیوں اہم تھے۔و ہ آخری وقت تک کیوں ملاقاتیں کرتے رہے۔ اس کا نتیجہ بھی جلد سامنے آجائے گا۔ مونس الٰہی بھی اب مین سٹریم میں آجائینگے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here