اداکارہ ارمینا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

0
86

لندن:

اداکارہ ارمینا خان اپنے قریبی دوست فیصل خان کے ساتھ خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ ارمینا خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی شادی کی خوشخبری شیئر کی۔ ارمینا خان نے اپنے قریبی دوست فیصل خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی اور انہیں اپنا شوہر کہہ کر متعارف کرایا۔

ارمینا خان نے فیصل خان کے ساتھ شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ولیمے کی تقریب بعد میں منعقد کریں گی۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا آپ سب کا شکریہ ہمیں سمجھنے اور ہماری حمایت کرنے کے لیے مجھے آپ سب سے بے حد محبت ہے۔

 

 

بعد ازاں ارمینا خان نے اپنے شوہر کو مسٹر خان کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے انہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد بھی دی۔ ارمینا کے شوہر فیصل خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری لوگوں کے ساتھ شیئر کی اور ارمینا کو اپنی بیوی کہہ کر متعارف کروایا۔

 

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ارمینا خان کو زندگی کی نئی شروعات کرنے پر ڈھیروں مبارکبادیں دی جارہی ہیں اور لوگ ان کی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here