چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے زیادہ ہوگئی

0
236

بیجنگ:

چین میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 98 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1868 جبکہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے محکمہ صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ ہوبئی میں ہوئیں جہاں 93 اموات ہوئیں جبکہ 5 ہلاکتیں ملک کے دیگر علاقوں میں ہوئیں۔

چینی حکام کے مطابق مزید 1886 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے باعث متاثرہ افراد کی کل تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی ہے۔ ان میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 3 ہزار اہلکار بھی شامل ہیں۔

 

بہت سے متاثرہ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔

چین کے وسطی شہر ووہان سے یہ کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا جو اب تک دنیا کے 2 درجن ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ووہان کے مرکزی اسپتال کے سربراہ لیو زہمنگ بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here