مودی جھوٹے انسان اور لمبی لمبی پھینکنے میں نمبر ون ہیں، سدھو

0
269

احمد آباد:

سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرا مودی جھوٹے شخص ہیں اور لمبی لمبی پھینکنے میں نمبر ون ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم نریندرا مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور نمبر ون ’پھینکو‘ اور ایک نمبر کا جھوٹا قرار دیا۔

سدھو کا کہنا تھا کہ گجرات میں مہاتما گاندھی جیسا لیڈر پیدا ہوا اور مجھے حیرت ہے کہ ایسی سرزمین سے مودی جیسا شخص کیسے جنم لے سکتا ہے؟ مودی صرف ایک فیصد امیر لوگوں کے کام کرتے ہیں اور غربا کی انہیں کوئی پروا نہیں ہے، وہ کسان دشمن اور مزدور مخالف وزیراعظم ہیں۔

 

نوجوت سدھو نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ مودی نے کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت میں آنے کے بعد لوگوں کو بے روزگار کیا، معیشت تباہ کی اور بھارت میں نفرت کو پروان کو چڑھایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here