مہوش حیات نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

0
172

کراچی:

معروف اداکارہ  مہوش حیات نے بالآخر شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ جو بھی میرا شوہر ہو اسے میرے خودمختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں اپنے کام سے شادی کر چکی ہوں کیوں کہ ابھی بہت کام ہیں جوکہ میں کرنا چاہتی ہوں اور کچھ حاصل کرنا چاہتی ہوں، میں ایک خود کفیل شخصیت ہوں اور اپنی مالی مدد خود کر سکتی ہوں‘۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر مجھے شادی کے لائق میری پسند کا کوئی لڑکا ملتا ہے تو وہ غیر معمولی صلاحیتیوں کا مالک ہو اور اسے میرے خود مختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

 

یہ پڑھیں: مہوش حیات ناقدین پربرس پڑیں

مہوش حیات نے اپنے ڈریم پراجیکٹ کے حوالے سے بھی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایکشن سے بھرپور فلم میں کام کرنا پسند کروں گی جو کہ خواتین سپر ہیرو کے حوالے سے ہو، دراصل ہالی ووڈ کے پاس بہت سی سپر ہیرو خواتین ہیں اس لیے ہمارے پاس بھی ایک تو ہونی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here