امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر درخت میں پھنس گیا، مسافر محفوظ

0
108

فلوریڈا:

امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ انجن میں خرابی کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے ایک گھر کے لان میں لگے درخت میں پھنس گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ڈیسٹن ایگزیکیٹو ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد انجن میں خرابی کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے ایک گھر کے لان میں گر گیا جس میں خوش قسمتی سے پائلٹ، مسافر اور ان کا کتا محفوظ رہے۔

طیارہ لان میں لگے درخت میں پھنس گیا تھا اور اسی دوران طیارے میں موجود 47 سالہ باپ، 22 سالہ بیٹا اور ان کا کتا جہاز سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ تینوں کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ بعد ازاں طیارہ ٹہنیوں سے پھسلتا ہوا زمین پر گر گیا جس سے طیارے کو بھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔

 

وفاقی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ امریکا میں شہریوں کے زیر استعمال چھوٹے طیاروں کے حادثے میں اضافے کے باعث ان واقعات کے تدارک کے لیے ضابطہ اخلاق اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے بھی ایک کمیٹی پہلے ہی کام کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here