دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، امریکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، ایرانی صدر

0
81

تہران:

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہم خطے میں کسی بھی قسم کے تنازع کا آغاز نہیں کریں گے تاہم اپنے موثر دفاع کے لیے امریکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی جارحیت میں پہل نہیں کرتا لیکن ہم اپنا دفاع کرنے کی مکمل اہلیت اور قابلیت رکھتے ہیں جو کہ ہمارا حق بھی ہے۔

صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں کسی قسم کا نیا تنازع کھڑا کرنا نہیں چاہتے لیکن یہ بتادینا ضروری سمجھتے ہیں کہ خطے میں امریکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی قسم کی جارحیت پر فوری اور تباہ کن جواب دیں گے۔

 

ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے ملٹری سٹیلائٹ کو خلا میں زمین کے مدار کے قریب بھیجنے کے کامیاب تجربے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اور امیر قطر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس کے بعد ایرانی صدر نے بھی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین روز قبل ہی امریکی بحریہ کو خلیج فارس کے سمندروں میں ایرانی کشتیوں پر حملہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران امریکی جہازوں کو ہراساں کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here