نئی دلی:
انڈین نیوی کا ایئرکرافٹ لے جانے والے بحری جہاز کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی جسے بجھانے کی کوشش میں لیفٹیننٹ کمانڈر ڈی ایس چوہان ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین نیوی کے بحری جہاز وکرمادیتا کرناٹکا کے بحری حدود میں داخل ہوئی تو نچلے کمپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، کمانڈر ڈی ایس چوہان کی سربراہی میں امدادی ٹیم نے آگ بجھانے کی کوشش جس کے دوران لیفٹیننٹ کمانڈر ہلاک ہوگئے۔
لیفٹیننٹ کمانڈر ڈی ایس چوہان آگ بجھانے والی ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے کہ امدادی کاموں کے دوران دھوئیں کے باعث سانس لینے میں مشکلات پیش آنے لگیں اور وہ بے ہوش ہوگئے، انہیں طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔
بھارتی بحریہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں لیفٹیننٹ کمانڈر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس چوہان کو نیول اسپتال کروار لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔