مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے نکلنا چاہئے، چین

0
475

بیجنگ:

چین کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اورپختہ ہے یہ مسئلہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہئے۔

چینی وزیر خارجہ کے ترجمان گینگ شونگ نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا مسعود اظہر کو ممنوعہ فہرست میں شامل کرنے کی منظوری کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں اور اس کا اثر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارے موقف پر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثالی کردار ادا کیا ہے جسے بین الاقوامی برادری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہئے۔ ترجمان گینگ شونگ نے مزید کہا چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے ہر اقدام میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

 

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کی خود مختاری کی حفاظت کے لیے تعاون جاری رکھیں گے

گزشتہ روز بھی میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کی قدر کرے اور پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں۔ چین دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here