اسلام آباد:
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف روز حکومت کے خاتمے کے بیانات دیتی ہے تاہم حکومت کہیں نہیں جارہی اور ہم اپنی مدت پوری کریں گے۔
حکومتی و اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ملک چلانے کے لیے پیسے نہیں تھے اور معیشت بہتر ہوئی تو کورونا وائرس آگیا لیکن شدید مالی مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ دیا۔مشکل ترین حالات میں مجبورا مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ رواں سال کا بجٹ مشکل ترین مالی حالات میں پیش ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی،اپنی مدت پوری کرےگی۔ اپوزیشن روزحکومت ختم ہونےکےبیانات دےرہی ہے۔ وہ اپوزیشن حکومت پرتنقیدکرتی ہےجو30سال حکومت کرچکی ہے۔ مافیاکاپیچھاچھوڑدوں توسب اچھاہوجائےگا۔ جو لوگ ملک کوتباہی کےدہانےپرلےکرآئےان سےکیسےہاتھ ملاؤں؟ بہت پہلےبتایاتھا مشکل وقت آئےگاتو یہ سب اکٹھےہوں گے۔ یہ عوام کےمفادمیں نہیں،اپنی کرپشن کےدفاع کےلیےاکٹھےہوئے ہیں۔ اپوزیشن صرف اورصرف ہمارے خلاف پروپیگنڈاکررہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف تحریک انصاف ایک نظریاتی اور جمہوری سیاسی جماعت ہے۔ اس ملک کوصرف اورصرف پی ٹی آئی ہی بدل سکتی ہے۔ پارٹی میں جمہوریت ہے اور سب کو اظہاررائے کی آزادی ہے تاہم پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں سب متحد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں تمام ارکان کی حاضری ضروری ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سے واقف ہوں۔ کورونا صورت حال کے پیش نظر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کم ہوئیں۔ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے گی۔