سٹیزن پورٹل، 5 لاکھ سے زائد شکایات کا ازالہ، وفاقی حکومت سب سے آگے

0
292

اسلام آباد:

پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبوں کی کارکردگی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش، شکایات کے حل میں سندھ حکومت سب سے پیچھے رہی، پنجاب نے 3لاکھ 92 ہزار 292،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 635، اسلام آباد 9 ہزار909 اور بلوچستان نے 6ہزار 166 درخواستیں نمٹائیں۔

وزیر اعظم آفس نے کابینہ میں پیش کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سر فہرست رہے۔ وفاقی وزارتوں اور اداروں نے 5 لاکھ 9 ہزار 153 سے زاید شکایات حل کیں، وفاقی اداروں کی جانب سے 92 فی صد شکایات حل کی گئیں۔

سندھ کے صوبائی محکمے صرف 40 فی صد شکایات حل کر سکے، 37 ہزار میں سے 84 فی صد زیر التوا شکایات سندھ حکومت کی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 87 فی صد اور پنجاب نے 88 فی صد شکایات حل کیں، بلوچستان 79 فی صد جب کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے 74 فی صد شکایات حل کیں۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل سے 4646 درخواستیں 87 ممالک سے شارٹ لسٹ کی گئیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم فروری 2019ء میں دبئی میں ہونے والے عالمی حکومتی سربراہ اجلاس کے دوران دوسرا بہترین سروس ڈلیوری کا عالمی سطح پر تسلیم کیا جانے والا نظام بن گیا۔ اب تک اس پورٹل میں 11 لاکھ 73 ہزار استعمال کنندگان نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ ان میں 10 لاکھ 3ہزار مقامی، ایک لاکھ 3 ہزار سمندر پار پاکستانی اور4 ہزار غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

دوسری طرف شہریوں کی شکایات پر متعدد سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کی گئی،  سی ڈی اے  کے ڈی جی کو معطل ، پنجاب میں پولیس افسران کی معطلی سمیت 2 ڈی سیز کو شو کاز دیے گئے، پنجاب کے 3 ڈپٹی کمشنرز اور 3 اسسٹنٹ کمشنرز کو معطل کیا گیا، 3 اسسٹنٹ کمشنرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here