پاکستانی ٹک ٹاکرز ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟

0
432

کراچی: سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ ہے جس نے مقبولیت میں انسٹاگرام اور فیس بک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

حالیہ کچھ برسوں میں ٹک ٹاک نے نوجوانوں میں وہ مقبولیت حاصل کی ہے کہ اب پاکستانی نوجوان فیس اور انسٹاگرام کے بجائے زیادہ تر ٹک ٹاک پر نظر آتے ہیں اور آپ کو  یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ نوجوان ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنابنا کر لاکھوں کما رہے ہیں۔

پاکستان میں ٹک ٹاک کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر احسن خان نے اپنے شو میں پاکستان کے مشہور ٹک ٹاک اسٹارز کو بلایا اور ان سے ان کی آمدنی کے بارے میں بھی پوچھا۔

 

احسن خان کے شو میں ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق جن کے ٹک ٹاک 5.4 ملین فالوورز ہیں، مجتبیٰ لاکھانی اور ایمن زمان جن کے 2.6 ملین فالوورز اور ٹک ٹاک کی مشہور بھائی بہن کی جوڑی شیری اور مشال ملک شریک ہوئے۔

شو کے دوران احسن خان نے ان تمام لوگوں سے ان کی آمدنی پوچھی تو انہوں نے کہا کہ ان کی آمدنی کا انحصار ان کی ویڈیوز کی تعداد، اسپانسرز ویڈیوز اور کمپنی وغیرہ پر ہوتا ہے۔ اریکا حق نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک کمالیتی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار مجتبیٰ لاکھانی اور ایمن زمان نے بتایا کہ انہوں نے ایک موبائل فون کمپنی کی کیمپین کے لئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جس کے انہیں ایک لاکھ 60 ہزار روپےکی آمدنی ہوئی تھی۔

شیری اور مشال نے بتایا کہ ان دونوں کی ماہانہ آمدنی 4 لاکھ کے قریب ہوجاتی ہے۔ بھائی بہن کی یہ جوڑی ٹک ٹاک پر بہت مشہور ہے اور ان دونوں کی مزاحیہ ویڈیوز کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here