کراچی:
اداکار آغا علی نے برانڈ ایمبسیڈر سے متعلق بیان دینے پر اداکار یاسر حسین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
آغا علی نے انسٹا گرام اسٹوری پر برانڈ ایمبسیڈر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکار ہمیشہ بیرون ملک میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور دوسرے ممالک کے ساتھ کام کرنے کو پسند کرتے ہیں اور جب ہمیں دوسرے ممالک سے کام کی پیشکش ہوتی ہے تو خوشی محسوس کرتے ہیں۔
آغا علی نے یاسر حسین پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب بین الاقوامی اداکار پاکستانی برانڈ کے ساتھ معاہدہ طے کرتے ہیں تو کچھ لوگ اس پر ردعمل دینا شروع ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر باہر کے لوگ یہاں آئیں گے تو یہ لوگ ہمارے پروجیکٹ چھین لیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ نے آپ کے نصیب میں جو لکھا ہے اُس سے نہ زیادہ ملے گا نہ کم، برائے مہربانی اس طرح کے بیان سے یہاں کے اداکاروں میں غیر محفوظ ہونے کی فضا قائم نہ کریں بلکہ خوش دلی سے دوسرے ممالک کے اداکاروں کو خوش آمدید کہیں کیوں کہ جو آرہا ہے اسے آنے دو، خوش رہو اور محنت کرو۔
واضح رہے کہ عروف موبائل کمپنی نے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مرکزی اداکارہ اسریٰ بلجیک کو اپنے موبائل فون کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے۔ یہ بات اداکار یاسر حسین کو پسند نہ آئی۔ جس پر انہوں کہا کہ ’’آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہیے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ۔