کراچی:
اداکارہ ومیزبان جویریہ سعود نے اداکارہ سلمیٰ ظفر کے الزامات کے جواب میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔
پاکستان کی معروف ٹی وی اور اسٹیج اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ایک ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے جویریہ اور سعود کے جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والے فنکاروں اور دیگر عملے کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کی یہاں تک کہ ان کے بھی ایک کروڑ روپے جویریہ اور سعود پر واجب الادا ہیں۔