عائزہ خان نے گزشتہ برس حج کی خوبصورت یادیں شیئر کردیں

0
74

کراچی:

اداکارہ عائزہ خان نے حج کے پرنور موقع پر گزشتہ برس کی خوبصورت یادیں شیئر کی ہیں جب وہ فریضہ حج اداکرنے بیت اللہ گئی تھیں۔

حج کے پرنور موقع پر اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ برس کی حج کے دوران طواف کعبہ کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جب وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گئی تھیں۔ ویڈیو کے پس منظر میں اذان دینے کی خوبصورت آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔

عائزہ خان نے گزشتہ برس حج کی سعادت حاصل کرنے کو اپنی بہترین یاد قرار دیا اور اپنی پوسٹ میں حج مبارک 2019 اور اذان کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

واضح رہے کہ رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث بہت کم لوگ مناسک حج اداکررہے ہیں اور دیگر ممالک کے لوگوں کو وبا پھیلنے کے خدشے کے باعث حج کی اجازت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس  دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ حمزہ علی عباسی، عاطف اسلم، فیروزخان، عائزہ خان، دانش تیمور اور روبینہ اشرف نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here