آن لائن اسکریبل ورلڈ کپ؛ پاکستان ملائیشیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

0
80

کراچی:

پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم نے ملائشیا کو 11 کے مدمقابل 14 پوائنٹس سے شکست دی جب کہ اب پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ امریکا سے ہوگا۔

کورونا وائرس کی وبا کےباعث پہلی بار کھیلے جانے والے آن لائن اسکریبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ امریکا سے ہوگا۔

مقابلے میں پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم نے ملائشیا کو 11 کے مقابلے میں 14 پوائنٹس سے مات دے کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی۔ 14 سالہ سید عماد علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ میں سے چار میچز جیت کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ معیز اللہ بیگ اور حسان ہادی خان نے پانچ میں سے تین جبکہ صہیب ثناء اللہ اور وسیم کھتری نے دو دو میچز جیتے۔

 

پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے اور اب فائنل تک رسائی کے لیے قومی ٹیم 9 اگست کو ایونٹ کی فیورٹ ٹیم امریکا کے مدمقابل آئے گی۔ ا مریکا نے کوارٹر فائنل میں سنگاپور کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

8 اگست کو پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا، انفرادی رینکنگ میں پاکستان کے دو کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، سید عماد علی دوسرے اور حسان ہادی خان 16 ممالک کے 80 پلیئرز میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here