ایران نے طالبان کو بھاری معاوضہ دے کر امریکی فوج پر حملے کروائے، امریکی میڈیا

0
150

واشنگٹن:

امریکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے طالبان جنگجوؤں کو بھاری معاوضہ ادا کرکے افغانستان میں امریکا اور اتحادی افواج کے اہل کاروں کو قتل کروایا۔

امریکی خبر رساں نیٹ ورک سی این این نے  سی آئی اے ، این ایس اے اور دیگر خفیہ اداروں کی مشترکہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 2019 میں ایران نے حقانی نیٹ ورک کے ذریعے  امریکیوں اور اتحادی افواج پر 6 حملے کروائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو ملنے والی پینٹاگون کی ایک بریفنگ کی تفصیلات کے مطابق  دسمبر 2019 میں بگرام ایئر بیس پر ہونے والے حملہ بھی حقانی نیٹ ورک کے ذریعے کروایا گیا جس کے لیے ایران نے بھاری معاوضہ ادا کیا تھا۔

 

واضح رہے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے رواں برس جنوری میں ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ ایران افغانستان امن عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے طالبان اور دیگر مسلح گروہوں کا استعمال کررہا ہے۔ علاوہ ازیں امریکی حکام ماضی میں بھی ایران پر طالبان کی حمایت کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ جنوری میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد بھی یہ الزامات تواتر سے دہرائے گئے تھے۔

افغان حکومت کی جانب سے بھی ایسے الزامات سامنے آتے رہے ہیں اور رواں برس افغان پولیس حکام نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے طالبان کو طیارہ شکن میزائل فراہم کیے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here