انگلش کپتان نے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو خطرناک قرار دے دیا

0
85

لندن:

انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کو خطرناک  قرار دے دیا ہے۔

ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس میں انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کی کارکردگی کا گراف اس فارمیٹ میں ماضی کی نسبت اب کافی بہتر ہے، امید ہےکہ  سیریز میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ میچز کے لیے جیسن روئے کی عدم موجودگی نقصان دہ ہوگی۔

مورگن نے کہا کہ کورونا وبا  کے مشکل وقت  سے گزرتے ہوئے خود کو  کرکٹ کے لیے تیار کرنا آسان نہیں تھا۔ آئرلینڈ کے خلاف میچز سے لڑکوں کو  سیریز کی تیاری میں خاصی مدد ملی ہے۔ اب جسمانی اور ذہنی طورپر ایک بڑی ٹیم کا مقابلہ کرنے  کے لیے تیار ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ کو بڑا دھچکا، جیسن رائے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

ان کا کہنا تھا کہ  ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد اب وائٹ بال کرکٹ میں بھی جیت کے ساتھ اس کا اختتام کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کے پاس بابر اعظم  جیسے دوسرے بہترین بلے باز ہیں تو ہمارا کمبی نیشن بھی زبردست ہے۔پاکستان کے بعد سیزن کی آخری سیریز آسٹریلیا کے خلاف ہوگی ، اس کے بعد ہماری تمام تر توجہ اگلے سیزن میں اچھی کارکردگی اور ورلڈکپ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here