سرحدی جھڑپ میں بھارتی اہلکار کی ہلاکت کا دعویٰ درست نہیں، چین

0
95

بیجنگ: چین نے مودی سرکای کی جانب سے ایل اے سی پر بھارتی فوج کے اہلکار کی ہلاکت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروپیگنڈے اور منفی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنیانگ نے میڈیا بریفنگ کے دواران اس تاثر کی نفی کی ہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت چین بارڈر پر دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

ترجمان ہوا چنیانگ نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی اپنے فوجی اہلکار کی سرحدی جھڑپ میں ہلاکت کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروپیگنڈے اور جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کرے۔

 

یہ خبر پڑھیں : بھارت دراندازی سے باز رہے ورنہ امن معاہدے کو نقصان پہنچے گا، چین

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایل اے سی کی خلاف ورزی سے باز رہے اور خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان نہ پہنچائے۔

واضح رہے کہ بھارت اور چین کی سرحدی افواج کے درمیان گزشتہ چار روز سے پینگونگ سو جھیل کے جنوبی علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر ایل اے سی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here