کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

0
104

کراچی:

سرکلر ریلوے کی ٹریک کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف آج سے بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا.

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں سرکلر ریلوے کی ٹریک کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 10دن میں ٹریک سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کرکے متعلقہ کمپنی کے حوالے کردیا جائے گا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج بدھ سے سرکلر ریلوے کے دونوں اطراف کے 50،50 فٹ ٹریک پر ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بڑا آپریشن کیا جائے گا۔

 

وفاقی وزیر ریلوے کے دورے سے پیشتر کمشنر کراچی تمام متعلقہ اداروں اور افسران کیساتھ سرکلر ریلوے کے روٹ کا ہفتے کو دورہ کرکے تجاوزات کے خاتمے اور سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 10 روز کے اندر سرکلر ریلوے کے ٹریک پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں متعلقہ کمپنی کو سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے منتقل کردیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here