اسلام آباد / راولپنڈی:
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
حکومت کی جانب سیکیورٹی محدود کیے جانے پر جے یو آئی پارلیمنٹیرینز اور کارکنان نے مولانا فضل الرحمان کو ذاتی اسلحے کے ساتھ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ان کی رہائشگاہ تک پہنچایا۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینٹر مولانا فیض محمد، ممبر قومی اسمبلی مولانا جمالدین سمیت کارکنان نے ذاتی اسلحے کیساتھ رہائشگاہ تک پہنچایااس موقعہ پر مولانا فضل الرحمن کے حق اور حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی۔
رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، حکومت کی جانب سے سیکیورٹی واپس لینے کے بعد ہم خود قائد کے محافظ بنیں گے۔
دریں اثنا مولانا فضل الرحمن کی آمد پر پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی ایئرپورٹ آمد کے موقع سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور رہنمائوں و کارکنوں کے ہمراہ سیکیورٹی کے لیے تعینات اسلحہ بردار سکیورٹی گارڈز کو ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔