صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

0
85

کلیولینڈ:

انتخابات سے قبل ہونے والے پہلے ہی صدارتی مباحثے میں ڈیموکریٹ امیدوار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسخرہ کہہ دیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی انتخابات سے قبل ہونے والے پہلے ٹیلی وژن مباحثے میں دونوں امیدواروں کی لفظی جنگ اس وقت شدت اختیار کرگئی جب جو بائیڈن نے چین کے ساتھ ٹرمپ کے تجارتی معاہدے پر تنقید شروع کی۔

اس موقعے پر ٹرمپ نے  بائیڈن کی بات کاٹ کر سابق نائب صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر چین سے غیر قانونی طور پر کروڑو ڈالر منافع حاصل کرنے کے الزامات دہرانا شروع کردیے۔ مباحثے کے میزبان نے ٹرمپ کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ باز نہ آئے۔

 

ٹرمپ کی جانب سے بار بار بات کاٹنے اور الزامات کی بوچھار پر جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں کہہ دیا کہ ’’اس مسخرے سے بات کرنا مشکل ہے، معذرت چاہتا ہوں اس شخص سے‘‘۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات رواں برس نومبر میں ہونے جارہے ہیں۔ ہر چار سال بعد ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل امیدواروں کے مابین ٹیلی وژن پرمباحثے کا انعقاد دہائیوں سے امریکی انتخابات کی روایت کا مستقل حصہ ہے۔ منگل کو کلیولینڈ سے امریکا کے ٹیلی وژن مباحثوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here