نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ؛ پی سی بی کا خامیوں سے بھرپور ایونٹ کی کامیابی کا دعویٰ

0
105

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خامیوں سے بھرپور نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین ہونے کا دعویٰ کردیا۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ دراصل پی سی بی کے میڈیکل پینل اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان دونوں شعبوں نے مل کر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایک ایسا محفوظ بائیو سیکیور ماحول فراہم کیا جہاں کُل 19 روز تک سنسنی خیز میچز کھیلے گئے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث بائیو سیکیور ببل میں نظم و ضبط اور مقررہ قواعد و ضوابط کی پیروی کرنے  پر وہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مشکور ہیں، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ان حالات میں اب کرکٹ اور کوویڈ19 کو ساتھ ساتھ چلنا ہوگا۔

 

وسیم خان نے  کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر بسنے والے تمام کرکٹ فینز کے  تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی  کپ 2020 کو ایک بڑا برانڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here