تاریخی کامیابی: پانچ سیاہ فام مسلمان بھی پارلیمانی دوڑ میں فتح یاب

0
121

واشنگٹن ڈی سی:

ڈیموکریٹک پارٹی کے 5 سیاہ فام مسلمان امیدواروں نے وسکونسن، فلوریڈا اور ڈیلاویئر کے قانون ساز ایوان کا انتخاب جیت کر امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ان میں تین مسلم خواتین بھی شامل ہیں۔

خبروں کے مطابق، اوکلاہوما سے مسلم خاتون ماری ٹرنر قانون ساز ایوان کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔ وہ اوکلاہوما کی قانون ساز اسمبلی میں پہلی مسلم رکن بھی ہیں۔ اسی طرح ڈیلاویئر میں مدینہ ولسن اینٹن بھی قانون ساز ایوان کی پہلی مسلم رکن بن گئی ہیں۔

کولوراڈو کے ایوانِ نمائندگان کےلیے ایمان جودہ نامی خاتون منتخب ہوگئی ہیں، یہ بھی اس ایوان کی تاریخ میں پہلی مسلمان رکن ہیں۔

 

وسکونسن اسٹیٹ اسمبلی کےلیے منتخب ہونے والے سامبا بالدیہ نہ صرف وہاں کے پہلے مسلمان بلکہ پہلے سیاہ فام رکن بھی ہیں جو ڈین کاؤنٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں فلوریڈا کے ایوانِ نمائندگان میں 107ویں ڈسٹرکٹ کی نمائندگی حاصل کرنے والے کرسٹوفر بنجمن بھی یہ کامیابی حاصل کرنے والے پہلے مسلمان ہیں۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن نے امریکی مسلمانوں کی وسیع تر حمایت حاصل کرنے کے علاوہ یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ وہ امریکا میں مقیم مسلمانوں کو اپنی انتظامیہ میں شامل کریں گے اور ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر غیر اعلانیہ پابندیوں کا بھی خاتمہ کریں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here