امریکی صدارتی انتخاب پر پاکستانیوں کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

0
131

59 ویں امریکی صدارتی انتخاب میں جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کڑا مقابلہ جاری ہے ۔ امریکی عوام کے ساتھ دنیا بھر کی نظریں اس فیصلے کی منتظر ہیں کہ امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا۔ سوشل میڈیا پر جہاں امریکی انتخاب سے متعلق دیگر  ہیش ٹیگز ٹرینڈ کررہے ہیں وہیں لوگ الیکشن کے نتائج کا انتظار کرتے ہوئے میمز (مزاحیہ تبصرے) بھی شیئر کررہے ہیں۔

ایک صارف نے امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج کا انتظار کرتے ہوئے میم شیئر کی جس میں ایک کچھوا نہایت آہستہ رفتار میں چل رہا ہے۔

ویسے تو صدارتی الیکشن امریکا میں ہورہے ہیں لیکن پوری دنیا بے چینی کے ساتھ نتائج کا انتظار کررہی ہے فراز خان نامی صارف نے اس مزاحیہ میم کو شیئر کرکے اپنی بے چینی کا اظہار کیا۔

ایک میم جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تعداد میں شیئر کی جارہی ہے وہ ٹرمپ کی امریکاکے مجسمہ آزادی کے ساتھ تصویر ہے جس میں ٹرمپ کے مخالفین یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا اگلا صدر نہیں بنائیں گے۔

کچھ لوگوں نے اس مزاحیہ میم کو شیئر کرکے بتایا کہ وہ کتنی شدت سے امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں لیکن ووٹوں کی گنتی ختم ہی ہوکر نہیں دے رہی۔

ایک پاکستانی صارف نے افسوس کرتے ہوئے لڑکے کی تصویر شیئر کی اور اسے ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبیہ دی۔

 

ایک پاکستانی صارف نے مولانا فضل الرحمان اور ٹرمپ کی فوٹوشاپ کی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا اس مشکل وقت میں ٹرمپ نے مولانا سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ مدرسے کے طلبہ کو امریکامیں ممکنہ احتجاج اور دھرنے کے لیے لائیں۔

ایک اور صارف نے لکھا میں نے امریکا میں کبھی قدم بھی نہیں رکھا لیکن میں بھی الیکشن کے نتائج چیک کررہا ہوں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here