مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

0
128

اسلام آباد:

مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں سیاسی صورتحال سمیت بدترین مہنگائی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی وفاقی، صوبائی اور ضلعی قیادت کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ،‎پارٹی کی حالیہ تنظیم نو کے بعد اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مشاورتی اجلاس بلایا گیا ہے جس کی صدارت راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کریں گے جب کہ اجلاس میں مریم نواز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں ‎پارٹی کی سینئر قیادت کے علاوہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان، ‎صوبائی سینئر اور نائب صدور، ضلعی اور نائب صدور بھی شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیم سازی اور مسقبل کی حکمت عملی پرتفصیلی غور ہوگا، اس کے علاوہ اجلاس میں ‎معاشی بحران، ڈالر کی قیمت میں اضافے، بدترین مہنگائی کی صورتحال پر پارٹی لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here