حوثی باغیوں کا 8 سعودی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

0
63

صنعا:

حوثی باغیوں نے یمن میں ایک جھڑپ کے دوران سعودی فوج کے 8 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم اتحادی افواج نے دعوے کی تردید کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کے ترجمان یحیحٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ مارب کے علاقے میں فوجی کیمپ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی فوج کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اتحادی افواج کی جانب سے ایسے کسی بھی واقعے کی سختی سے تردید کی ہے تاہم سعودی میڈیا میں یمن میں تعینات کے ایک سعودی لیفٹیننٹ کرنل کے انتقال کرجانے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

 

ادھر حکومتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کے ایک حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ ملک اور شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری سے غافل نہیں۔

واضح رہے کہ 2014 سے جاری اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ میں ہزاروں شہری مارے گئے ہیں جب کہ لاکھوں افراد پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں اور 80 لاکھ بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here