لاہور:
پی سی بی نے چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے کے باوجود ٹیم کوٹریننگ کی اجازت نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
چیف ایگزیکٹوپی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کرکٹ اورنیوزی لینڈ کی وزارت صحت سے رابطہ کیا ہے، نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے کے باوجود انہیں ٹریننگ کی اجازت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم سے بھی بات کرتے ہوئے حوصلہ بڑھایا۔
وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے ہمارے اسکواڈ کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ پبلک نہ کرنے پر بھی مایوسی ظاہرکی ہے۔
واضح رہے کہ کہ جمعرات کوہونے والی چوتھی ٹیسٹنگ میں 44 ارکان کی رپورٹس منفی آنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نہیں دی، انہیں قرنطینہ کی مدت کے 14روز مکمل ہونے تک کمروں تک محدود رہنا ہوگا، صرف مخصوص اوقات اور مقام پر چہل قدمی کی اجازت ہوگی۔