شاہینز کے بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنا بھول گئے

0
102

لاہور:

انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز کے بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنا بھول گئے، دوسرے روز کوئی نصف سنچری بھی نہ بن سکی،عمران بٹ 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،محمد عباس اور عماد بٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، روحیل نذیر الیون نے میچ کے دوسرے روز 4 وکٹ پر 171 رنز بنائے، دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی پلیئرز نے پریکٹس سیشن میں صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوسرے روز روحیل نذیر الیون نے 4 وکٹ پر 171 رنز بنائے، عمران بٹ 45 اور کپتان روحیل نذیر 37 رنز بناکر ٹاپ اسکوررز رہے، محمد عباس اور عماد بٹ2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، میچ ڈرا ہوگیا، ہفتے کو پہلے روز اظہر علی الیون نے 75 اوورز میں 3 وکٹ پر 198 رنز بنائے تھے، شان مسعود 65، عابد علی 36 اور اظہر علی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ، یاسر شاہ اور ظفر گوہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پاکستان شاہینز کا اسکواڈ پیر کو وانگرائے روانہ ہوگا جہاں نیوزی لینڈ اے کے خلاف ٹور کا واحد 4روزہ میچ17دسمبر کو شروع ہوگا۔دسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل پلیئرز نے مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا،ہفتے کو مینجمنٹ نے فاسٹ بولرز کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا، صرف اسپنرز کی گیندوں پر بیٹنگ پریکٹس ہوئی،اتوار کو پیسرز بھی ایکشن میں نظر آئے اور ایک بھرپور پریکٹس سیشن کیا گیا،ٹاپ آرڈر میں شامل بیٹسمینوں نے نئی گیند کا سامنا کرتے ہوئے فٹ ورک بہتر بنایا، پیسرز بولنگ کوچ وقار یونس کی رہنمائی میں سوئنگ کا ہتھیار موثر بنانے کیلیے کوشاں رہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here