لاہور:
ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگار ی کی وجہ سے جعلی ویزوں اور بوگس سفری دستاویزات پر یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک جانیوالوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا۔
ایف ائی اے امیگریشن نے لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو گرفتارکر لیا اور ان کے پاسپورٹ سمیت دیگر بوگس سفری دستاویزات بھی برآمد کیں۔ لاہور سمیت ملک بھر میں جعلی ویزوں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔
ایف آئی اے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کورونا کے باوجود لوگ لاکھوں روپے دے کر غیر قانونی طور پر جعلی ویزوں اور بوگس سفری دستاویزات پر بیرون ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں،لاہور ایئرپورٹ سے صرف نومبر میں 29مسافروں کو جعلی ویزوں کی بنا پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ گذشتہ سال نومبر میں صرف 8 مسافروں نے جعلی ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش کی تھی۔