پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلنے کا امکان

0
87

کراچی:

پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو اسٹیڈیمز آنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

اس امر کا اظہار پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان  نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ  فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 6  میں تماشائیوں کیلئے دروازے کھل سکتے ہیں،تاہم تماشائیوں کو اجازت ملنے  کا دارومدار کورونا کی صورتحال پر ہے۔

ندیم خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آئیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کے لیے رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہوگا جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے نظام سے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،گراس روٹ پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here