عراق میں 3 فرانسیسی داعش جنگجوؤں کو پھانسی کی سزا

0
188

بغداد:

عراق میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 3 فرانسیسی داعش جنگجوؤں کو پھانسی کی سزا سنادی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کی عدالت نے فرانسیسی شہریوں کیون گونوٹ، میونارڈ لوپیز اور سلیم ماچو کو داعش میں شمولیت اور دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنادی۔

عراقی عدالت سے پھانسی کی سزا پانے والے تینوں فرانسیسی شہریوں کو شام میں امریکی حمایت یافتہ داعش مخالف تنظیم نے دیگر 9 جنگوؤں کے ساتھ ایک لڑائی کے بعد تحویل میں لیا تھا اور رواں برس عراق کے حوالے کیا گیا تھا۔

 

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے عراق کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے داعش جنگجوؤں کو دی جانے والی پھانسی کی سزا کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے تفتیشی عمل پر سوالات اُٹھا دیئے۔

واضح رہے کہ عراق سے داعش کے مکمل خاتمے کے بعد جنگوؤں کی اکثریت نے شام کا رخ کیا تھا اور اتحادی افواج کیخلاف برسرپیکار تھے تاہم شام میں بھی انہیں شکست فاش کا سامنا رہا جس کے بعد شام میں گرفتار ہونے والے سیکڑوں داعش جنگجؤں کو عراق کے حوالے کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here