مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ پر انڈین ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

0
93

سری نگر:

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل انڈین ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تقریبات کی تیاریاں جاری تھیں، اس دوران بھارتی فضائیہ کا ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر دھروو لکھن پور کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں پائلٹ ہلاک اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگیا دونوں کو پٹھان کوٹ کے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معاون پائلٹ کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کے آغاز سے چند گھںٹوں قبل ہونے والے حادثے کی وجہ سے جشن ماند پڑگیا اور مرکزی تقریب کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جا رہا ہے مظاہرین نے عالمی برادری سے بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here