عید کے چاند کیلیے قمری کیلنڈر کی تجویز پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

0
560

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے فواد چوہدری کی جانب سے قمری کیلنڈر لاگو کرنے کی تجویز پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کا چاند دیکھنے کے حوالے سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قمری کیلنڈر سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا اور وزارت مذہبی امور کے اب تک کے اعلان کے مطابق عیدالفطر کا سرکاری سطح پر اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی جس کے لیے کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے نہ آنے کے سبب قمری کیلنڈر کا معاملہ کابینہ اجلاس میں پیش نہ کیا جا سکا، اسلامی نظریاتی کونسل قمری کیلنڈر پر عید کے بعد اپنی رائے دے گی۔

 

ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے رائے کے بعد یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اگر وہ منظوری دے گی تب ہی قمری کیلنڈر کا نفاذ ممکن ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید اور دیگر ماہ کے چاند کی رویت کے لیے قمری کیلنڈر استعمال کرنے کا عندیہ دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اس بار عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here