فلوریڈا:
ڈراموں اور فلموں کے اداکار فہد مصطفیٰ کو امریکا میں غلط کار پارکنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
فہد مصطفیٰ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورینڈو میں مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کی سفید گاڑی میں نظر آتے ہیں اور بغیر سیٹ بیلٹ باندھے وہ اپنی گاڑی غلط جگہ کھڑی کرکے وین میں چلے جاتے ہیں۔
فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر جہاں بہت سے صارفین نے اُن کی تعریفیں کی تو کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے غلط پارکنگ کرنے پر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور اور کار صحیح جگہ پارک کرنے کی تلقین کی۔
عظمیٰ نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے ساتھ گاڑی کھڑی کرنے کی مہارت پر بھی غور ہو جائے۔
بدر نے کہا کہ کار کی پارکنگ تو صحیح سے کر لیں، یہ امریکا ہے پاکستان نہیں جہاں دل چاہا وہاں گاڑی کھڑی کردی۔
ایک اور شہری فرحان نے کہا کہ روایتی عادت کی طرح یہاں بھی اپنی مرضی سے گاڑی کھڑی کردی، وہ بھی محض دکھاوے کے لیے۔
علی مختار نے فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سیکھ لیں کہ کار کس طرح کھڑی کی جاتی ہے۔