کینیڈا میں رنگت کی وجہ سے دہشتگرد کے کردار دئیے جاتے تھے، احد رضامیر

0
144

کراچی:

اداکار احد رضامیرنے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا رخ اسلیے کیا کہ کیونکہ کینیڈا میں انہیں اس طرح کا کام نہیں مل رہا تھا جیسا کام وہ کرنا چاہتے تھے بلکہ انہیں دہشتگرد کے کردار دئیے جارہے تھے۔

پاکستان کے سینئر اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضامیر بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں۔ جو ڈراما سیریل ’’یہ دل میرا‘‘، ’’یقین کا سفر‘‘، ’’عہد وفا‘‘ اورفلم’’پرواز ہے جنوں‘‘ میں بہترین اداکاری کرکے خود کو منواچکے ہیں۔

احد رضا میر پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے قبل کینیڈا میں بطور تھیٹر آرٹسٹ کام کرچکے ہیں تاہم انہوں نے پاکستان آکر  مقامی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ احد رضامیر کو ان کے کام کی وجہ سے جتنا زیادہ پسند کیاجاتا ہے وہیں انہیں نیپوٹزم کے الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے۔

حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں احد رضا میر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ایسے ڈاکٹرز بھی توموجود ہیں جن کے بچے ڈاکٹرز  ہی بنتے ہیں، لوگوں کی نسلیں فوج میں ہوتی ہیں، سیاست میں ہوتی ہیں انہیں تو کوئی کچھ نہیں کہتا لیکن جیسے ہی ایک اداکار کا بچہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے تو سب کہنے لگتے ہیں اوہ نیپوٹزم(اقربا پروری)۔

احد رضامیر نے اس الزام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ایسا نہیں ہے یار میرے خیال سے میں محنت کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ میں محنت کروں کیونکہ مجھے یہی صحیح لگتا ہے۔اور مجھے لوگوں کی باتوں کا برا نہیں لگتا  کیونکہ لوگوں کو سوال کرنے کا حق ہے وہ جو بھی کہتے ہیں انہیں کہنے کا حق ہے۔

احد رضامیر پاکستان شوبز انڈسٹری سے قبل کینیڈا میں بطور تھیٹر آرٹسٹ کام کرتے تھے تاہم انہوں نے 2015 میں پاکستان آکر کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ جب ان سے پاکستان آنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا پاکستان میں میری جڑیں ہیں ۔ میرے دادا اور والد اس انڈسٹری کا حصہ رہ چکے ہیں لہذا میں سمجھتاہوں یہ فطری تھا کہ اب یہاں کی انڈسٹری میں کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔

لیکن ایک دوسری وجہ جو مجھے پاکستان کھینچ لائی وہ ’’رنگت‘‘ تھی۔ جانتا ہوں یہ بڑی عجیب وجہ ہے لیکن یہی حقیقت ہے یہ رنگت کا معاملہ تھا ۔ اگرچہ تھیٹر کی خوبصورتی یہ ہوتی ہے کہ وہاں رنگت اور ان سب چیزوں سے فرق نہیں پڑتا وہ سب کلر بلائنڈ ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود مجھے ویسا کام کرنے کا موقع نہیں مل رہا تھا جو میں کرنا چاہتا تھا۔

مجھے کینیڈا میں تھیٹر میں کام کے دوران مخصوص کردار ملتے تھے جو ایسے ہوتے تھے جیسے کہ آپ کو دہشتگرد کا کردار ادا کرنا ہے۔ آپ کو ایک مثالی ہندوستانی کا کردار دیا جاتا تھا ۔ جس پر میں کہتاتھا یار یہ وہ کام تو نہیں ہے جس کے لیے میں آیا ہوں۔ مجھے لگتا تھا یہ وہ چیز نہیں ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔ اور کردار میرے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ٹورنٹو میں کئی کرداروں کو انکار کیا۔ پھر میرے والد نے کہا تم پاکستان کیوں نہیں چلے جاتے؟ اور پھر میں پاکستان آگیا۔

واضح رہے کہ احد رضا میر گزشتہ برس اداکارہ سجل علی سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا شمار پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here