انتہا پسند ہندوؤں کا افطار میں گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کر مسلمان مزدوروں پر تشدد

0
150

نئی دلی:

بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں نے گائے کے گوشت سے روزہ افظار کرنے کا الزام عائد کر کے 4 مسلمان مزدوروں کو بیلٹ، لاتوں اور گھونسوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 4 مسلمان شہری محنت مزدوری کے بعد روزہ افطار کرنے بیٹھے تھے کہ اچانک مشتعل ہندوؤں نے حملہ کردیا۔

ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کر چمڑے کی بیلٹ سے پیٹھ پر ضربیں لگائیں اور لاتوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا، اس دوران مسلمان مزدور رحم کی اپیل کرتے رہے لیکن جنونی ہندو باز نہ آئے۔

یہ خبر پڑھیں : بھارت میں بزرگ مسلمان کو سور کا گوشت کھلادیا

مسلمانوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی، پولیس نے آدیش ولمکی اور منیش سمیت 4 نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلیے 2 چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی عرب میں پھنسا بھارتی شہری پاکستانیوں کی مدد سے وطن پہنچ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ میڈیا میں رپورٹ ہونے والا تیسرا بڑا واقعہ ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کی نفرت آمیز پالیسیوں کے باعث بھارت مسلمانوں اور دلت اقلیتوں کے لیے زندان بن چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here