دجالی ہتھکنڈے!!!

1
237
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک

اب یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں بلکہ روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ دجال آہستہ آہستہ اپنی جگہ بنا رہا ہے، اپنے ظہور سے پہلے اپنے لئے مختلف حیلے بہانوں سے ماحول سازگار بنا رہا ہے ، اس کا اصل ٹارگٹ تو اسلام اور مسلمان ہیں۔ انہی کو سامنے رکھ کر اپنی پالیسیاں مرتب کر رہا ہے اس لئے اس نے پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔ بیرونی طور پر مسلمان بچوں کو عقلی اور سائنسی دلائل سے قائل کر کے باقاعدہ انٹرنیٹ پر پاکستان میں مقیم تعلیم یافتہ بچوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،بنیادی طور پر یہ سارے نیٹ ورک بیرون ملک ہیں جن میں حارث سلان، عبداللہ گوندل، عبداللہ سمیر، سعدیہ حمید اور علی ملک جیسے لوگ اللہ کی وحدانیت اور اسلام سے برگشتہ کرنے کا کام کر رہے ہیں اور اب پاکستان میں بھی ملحدین کی نوجوان جماعت وجود میں آگئی ہے ، ماں باپ بے خبر ہیں کیونکہ بڑے لوگ اپنے بچوں کے کمرے میں داخل نہیں ہوتے اور یوں بچے اور بچیاں ان کا آسان ٹارگٹ ہیں۔
اندرونی طور پر چند تخریب کار اختلافی مسائل اُٹھا کر اُمت کو تقسیم کر رہے ہیں، ان کا بھی یہی دعویٰ ہے کہ ہم اسلام کی اصل شکل لوگوں تک پہنچا رہے ہیں، پچھلے زمانے میں غلام احمد قادیانی اور غلام احمد پرویز نے بڑا نام پیدا کیا اور اب غامدی صاحب اور اس کا نیا چیلا مرزا پھکی جہلمی (پھکی اس نے خود یہ نام تجویز کیا ہے) تخریب کا کام کر رہے ہیں۔ مدتوں سے امت کو جن مسائل نے جوڑ رکھا تھا اس کو تار تار کر رہے ہیں ، ہمارے عام لوگ اور بچے چونکہ بنیادی تعلیم قرآن کریم جیسی نعمت سے محروم ہیں۔ سمجھنا تو درکنار پڑھنا ہی نہیں جانتے لہٰذا وہ آسانی سے ان کا شکار ہو رہے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی قادیانی بھی سوشل میڈیا پر ایکٹو ہو گئے ہیں۔ مظلوم بن کر دیکھو جی ہماری مسجد گرا دی، کلمہ مٹا دیا، اگر ہمارے مسلمانوں نے قرآن کریم کو پڑھا اور سمجھا ہوتا تو کبھی ان کی مظلومیت کی داستان پر کان نہ دھرتے۔ قرآن مجید کے گیارہویں سپارے کے آغاز میں ہی اللہ نے اپنے نبیﷺ کو معرفت مسجد ضرار کو گرانے اور آگ لگانے کا حکم دیا تھا تو گویا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور کر کے خلافت عثمانیہ کی طرح ختم کر دیا جائے اللہ نہ کرے ایسا ہو۔ ضرورت ہے اسلامی تنظیمیں ان ملحدین کا قلع قمر کرنے کلئے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی تاکہ ہم اپنی جوان نسل کو بچانے کے قابل ہو جائیں اور اندرونی طور پر بھی ایک ٹیم ترتیب دی جائے جو غامدی اور جہلمی جیسے لوگوں کو کاﺅنٹر کرے۔
٭٭٭

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here