کرونا امدادی پیکج!!!

0
93
کوثر جاوید
کوثر جاوید

بیورو چیف واشنگٹن

سال2020دنیا کے لئے بہت ہی چیلنجز کا سال رہا ،کرونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ، امریکہ میں کرونا مارچ2020شروع ہوا کی تقسیم کی افواہیں اور خبریں تھیں کہ یہ وائرس چائنہ سے آیا ہے اور اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ بروقت اقدامات کرتے تو اس پر قابو پایا جاسکتا تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ تو کہتے ہیں چائنہ وائرس تھے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بھی امریکہ ہی رہا جدید ٹیکنالوجی اور ادویات کی فراہمی کے باوجود اس وائرس کا ابھی تک پتہ نہیں لگایا جا سکا ، معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، تعلیمی ادارے کاروبار
ی ادارے ریسٹورنٹس کھیلوں کے میدان پرچیز رک گئی لوگوں کا آنا جانا رک گیا لیکن پورے امریکہ میں ایک دن بھی فوڈ سپلائیز نہیں رکیں اور کھانے پینے کی اشیا وافر موجود رہیں۔پاکستانی گروسری سٹورز مالکان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب منافع کمایا اور تمام اشیاءزیادہ داموں فروخت کیں جبکہ امریکن گروسری سٹورز پر ایشیا پہلے سے سستی ملیں ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی شہریوں کے لئے امدادی رقوم جو1200ڈالر فی کس پر فیملی کو دیئے اور ہفتہ وار بیروزگاری الاﺅنس بھی چودہ سال دیا جس سے ہر امریکی شہری کے گھر کا چولہا جلتا رہا۔مخیر حضرات فوڈ سپلائیز بھی کچھ کہیں جس میں پورے ضرورت مند خاندانوں کو پورے ہفتے کا راشن دیا گیا۔لیکن امریکی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل عملہ زیادہ کیا کلینکس اور ایمرجنسی ہسپتال بنانے آرمی میڈیکل کوور اور نیشنل گارڈر میڈیکل سپلائیز کی فراہمی کے لئے چوک چوبند رہا۔اسی دوران نومبر میں صدارتی الیکشن کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا اور ڈیموکریٹک پارٹی اور ریپبلکن پارٹی اپنی قوم سے وعدوں میں مصروف ہوگئے الیکشن کے بعد جوبائیڈن صدر منتخب ہوئے اور الیکشن کے صدر وعدوں کو پورا کرنے میں مصروف ہوگئے۔ان میں ایک وعدہ دو ہزار ڈالر امدادی چیک کا بھی تھا۔اس وعدے کو پورا آتے ہوئے چھ سو ڈالر اور چودہ سو ڈالر ہر شخص کو دیے اس کے ساتھ ساتھ بے روزگاری الاﺅنس ستمبر تک بڑھا دیا اس موجودہ1.9ٹریلین کرونا امدادی پیکیج میں کاروباری کے لئے آسان اقساط پر قرضوں کے ساتھ ساتھ ہر بچے کا ٹیکس کریڈٹ دو ہزار کی بجائے300اور3620ڈالر ملیں گے۔ٹیکس کریڈٹ بھی ملے گا امریکی صدر جوبائیڈن نے جو وعدے کئے ان کو پورا کرنے میں مصروف موجودہ1.9کرونا امدادی پیکیج سے تقریباً پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہو پانچ ممبران کی فیملی کو ٹیکس ریفنڈ ملا کر پندرہ سے بیس ہزار ڈالر مل رہے ہیں جوکہ بہت بڑی رقم ہے۔1.9ٹریلین کرونا امدادی پیکیج سے امریکیوں میں غربت کم کرنے میں مدد علی اور لوگ انتہائی خوش خرم اور سکون سے اپنے اپنی ضروریات پوری کرکے ایک اچھی خاص رقم بچانے میں بھی کامیاب ہوگئے۔اس موقع پر حکومت امریکہ جوبائیڈن کی انتظامیہ کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے جس طریقے سے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کی اور مالی بحران سے نکالا اس کی مثال نہیں ملتی اب یہ ہماری بھی ذمہ داری ہے۔جب جب حالات ٹھیک ہو رہے اپنی اپنی ملازمتیں اور کاروبار خلوص نیت کے دوبارہ شروع کرتے معمولات زندگی کو نارمل کرنے میں مدد کریں تاکہ امریکہ دوبارہ عظیم ہوجائے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here