امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے خوشخبری!!!

0
105
کوثر جاوید
کوثر جاوید

میڈیا میں جہاں ہر وقت منفی خبروں کی بھرمار ہوتی ہے اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کچھ بھی اچھا نہیں ہورہا لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔بیرونی ممالک میں پاکستان کے سفارت کار نہایت پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔امریکہ سپرپاور ہے اور یہاں سفارت کاری کرنا آسان کام نہیں ہے۔امریکہ میں مقیم پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجے ہیں جو پاکستان کی معیشت میں ایک اہم حصہ ہے۔پاکستانیوں نے امریکہ میں بہ ترقی ہے۔امریکہ کی تعمیر ترقی کے ساتھ ساتھ بیک ہوم پاکستان کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی کوششوں میں مصروف ہیں۔امریکہ میں مقیم پاکستانی امریکی سیاست میں کوئی خاص کردار ادا نہیں کر رہے لیکن دیگر شعبوں میں ہر جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔اس ترقی اور کامیابی میں پاکستانی سفارت کاری کا بہت بڑا حصہ ہے خاص طور پر کرونا کرائسز کے دوران سفارت کاری کے ساتھ ساتھ رہا۔امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو پاکستان واپسی کے لئے پروازوں کا اہتمام کرنا دن رات کوششوں سے پاکستان یو ایس تعلقات میں بہتری کیلئے کوشش کرنا امریکی پالیسی ساز اداروں کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں اور امریکی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنا سب سے اہم پاکستانی امریکن کمیونٹی سے رابطے اور اس کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنا تحریر کرنے کا مقصد جہاں تمام تر برائیاں اور کمزوریاں نظر آرہی ہیں۔وہاں کچھ اچھا بھی ہورہا ہے واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خاں ایک سینئر سفارت کارآفس کے بہترین آفیسرز میں شمار ہوتے ہیں۔حالیہ ڈھائی سالوں میں جہاں امریکہ پاکستان تعلقات میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ذمہ داریاںانجام دے رہے ہیں، وہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کمیونٹی کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستانی ویزا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کی تصدیق ہے۔جب واشنگٹن میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ کا آغاز ہوا۔ڈاکٹر اسد مجید خاں ڈپٹی چیف مشن تھے اس کے بعد پاکستانی شناختی کارڈ کا اجرا آن لائن ہوا اور اب ویزا کی سہولت بھی آن لائن کر دی گئی۔ویزا پاسپورٹ سکیشن میں المسیڈا صاحب نے نہایت اچھے اور پیشہ وارانہ اہلکاروں کو تعینات کیا ہے جن میں اختر شاہ صاحب حفیظ صاحب چیمہ صاحب اور دیگر شامل میں جو نہایت میں جانفشانی سے کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہے۔پاکستانی شناختی کارڈ آن لائن اپلائی کرنے میں بہت زیادہ مشکلات آرہی تھیں۔ایمبسیڈ اسد مجید خاں نے ویزا پاسپورٹ آفس میں ان پرسن اہلکار تعینات کر رہے ہیں۔جو اب سفارتخانے جاکر پاکستانی شناختی کارڈ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔عملہ کے لوگ کمپیوٹر پر ان پرسن مدد کریں گے۔پاسپورٹ عملے میں اضافہ کردیا گیا۔اس تمام تعطیلات کا مقصد جہاں ہر وقت بری خبریں کو گونجتی میں وہاں کچھ اچھا بھی ہو رہا ہے۔واشنگٹن سفارتخانہ کی ترجمان ملیحہ زرگام بھی نہایت احسن انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں بروقت اور موقع کی مناسبت سے کمیونٹی اور دیگر اداروں کو باخبر رکھی جارہی ہے۔اس تمام تحریر کامقصد ہمیں بحیثیت پاکستانی اپنے سفارتکاروں کو جہاں صرف تنقید بناتے ہیں وہاں ان کے اچھے اقدامات کو سراہنے کی بھی ضرورت ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت کاروں بالخصوص سفیر پاکستان کے پاکستان کے لئے اور پاکستان کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کمیونٹی سے مسلسل رابطے اور مسائل کے حل کے لئے کام کئے جن میں شناختی کارڈ اور ویزہ سیکشن کا ڈیسک قائم کرنا شامل ہیں ،اس لئے کہ سب کچھ برا نہیں ہورہا پاکستان میں بھی اور یہاں امریکہ میں بھی کچھ اچھا بھی ہورہا ہے جس کو سراہنے کی ضرورت ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here