شمالی کوریا کا ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

0
91

پیانگ یانگ:

شمالی کوریا نے نئی نوعیت کے ٹیکٹیکل گائیڈڈ پروجیکٹائل بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کا دعویٰ کیا ہے جو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مشرقی ساحل سے 600 کلومیٹر کے فاصلے پر نئے ٹیکٹیکل گائیڈڈ پروجیکٹائل میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن کی رپورٹ میں ایک تصویر میں دکھائی گئی ہے جس میں میزائل کے ہدف کو نشانہ بنانے پر فوجی سربراہان کو تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل ڈھائی ٹن وزن اٹھانے کے قابل ہے۔

امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے میزائل تجربے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جوبائیڈن کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے ایک سال میں ملک کا پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے۔

میزائل تجربے کے وقت شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان موجود نہیں تھے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here