عمرہ کیسے کریں

0
178
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

میں اس وقت اپنی بیوی اور دو بچوں عتیق الرحمن اور رضاء الرحمن کے ہمراہ عمرہ شریف اور درسولۖ کی حاضری کیلئے مدینہ طیبہ میں ہوں۔آج پیر ستمبر20،2021کا مبارک دن ہے۔اتوار کے دن الحمدللہ مسجد نبوی کی حاضری کے بعد ریاض الجنتہ شریف میں نوافل ادا کرنے کا شرف حاصل ہوا۔مدت مدیر کے بعد یوں موقع ملا۔جیسے کسی زمانہ میں ادائیگی نقل کے بعد روضہ رسول اللہ علیہ وسلم کے اندر جانے کا شرف ملا تھا۔دل تو چاہتا تھا کہ اپنے جذبات واحساسات کو قلمبند کروںمگر آتی مرتبہ دوستوں نے وعدہ لیا تھاکہ جس قیامت سے بھی گزرو۔اپنے کالم میں لکھ دینا تاکہ ہمیں بھی کچھ فائدہ حاصل ہو۔میرا تعلق چونکہ امریکہ سے ہے۔اسی لئے صرف امریکی پاسپورٹ کیلئے عرض کروں گا۔باقی دوست اپنے اپنے ملکوں کے محکمہ پاسپورٹ سے پہلے معلومات حاصل کریں۔پھر قدم بڑھائیں اللہ رب العزت نے دل میں عمرہ شریف اور دررسول کی حاضری کیلئے بات ڈالی۔ایجنٹ حضرات سے رابطہ کیا پتہ چلا گروپ کی صورت میں ہر شخص کو فی کس2700ڈالر دینے ہونگے جس میں ٹکٹ مکہ شریف اور مدینہ پاک کے ہوٹل صرف ناشتہ شامل تھا۔باقی خرچہ اپنا تھا۔کئی ایجنٹ نے کہا نقد پیسے لیں گے، کریڈٹ کارڈ چارج نہیں کریں گے اور آپ لکھ کر دیں کہ جو اونچ نیچ ہو۔ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔عجیب منطق تھی۔دلبرداشتہ ہو کر دل سے خیال نکالنے والا ہی تھا کہ ایک دو دوستوں نے چکر لگایا تھا۔ہمت بندھائی سب سے پہلے سعودی عرب کی ایپ ڈائون لوڈ کی تو پتہ چلا ایک سال کا ملٹی پل ویزہ بمعہ میڈیکل انشورنس کے143ڈالر میںجو وزٹ ویزہ کہلاتا ہے اس کے بعد ٹکٹ کیلئے سعودی ایرلائن سے رابطہ کیا۔1150ڈالر کی نیویارک سے مدینہ پاک براستہ ریاض مل گئی جس کی فلائٹ کا دورانیہ گیارہ گھنٹے بیس منٹ تھا ،ریاض سے مدینہ پاک ایک گھنٹہ کی فلائٹ تھی۔مدینہ طیبہ میں العقیق المدینہ شارع معصب بن عمیر مرکز یہ گیٹ نمبر329کے سامنے جو خواتین کے لئے دائیں طرف مسجد کا آسان راستہ ہے اور مرد حضرت کے لئے بھی پانچ دن کا بمعہ ناشتہ کے چار افراد کا600ڈالر میں بک ہوگیااور مکہ مکرمہ چار دن کا تقریباً چھ سات سو میں بک ہوگیا۔فی کس تقریباً پندرہ سو ڈالر آئے۔اصل مسئلہ ہے کہ آپ کے پاس ایک ان لاک کھلا فون ہونا چاہئے۔جس میں دو ایپ ڈائون لوڈ کریں۔1۔توکلنا2۔اعتمرنا ویب مقیم ایس اے کھول کر اس میں معلومات ڈالنی ہے۔پاسپورٹ نمبر ویکسینیشن ریکارڈ کونسی کمپنی دو ڈوز مکمل ہوں۔باقی دو ڈائون لوڈ کرلیں مگر ریاض یا مدینہ ایئرپورٹ سے لوکل سم ڈالنی ہے۔اس میں داخلے کیلئے مکمل تفصیل درج ہوگی۔توکلنا داخلے کے لئے اعتمرنا ریاض الجنہ اور مسجد کی حاضری اور مکہ کیلئے عمرہ کا وقت درج ہوگا(جاری ہے)۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here