قارئین وطن ! نئے سال کی دو چھٹیاں دوستوں اور احباب کے ساتھ گزاریں، میرے چھوٹے سے ڈیرے پر آخری شام سب دوست جمع تھے نیو یارک میں بیٹھ کر پاکستان کی سلامتی کے لئے سب نے ہاتھ اُٹھائے اپنے رب کے حضور کہ اس کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ فرما اور توڑ ان دستِ جفا کیش کو یارب جنہوں نے روح آزادیِ کشمیر کو پامال کیا ہے اور ہم نے اپنے گھر والوں اور بچوں کی سلامتی کے لئے بھی دعا مانگی کہ امریکہ میں وہ ہر بلائے ناگہانی سے محفوظ رہیں اور آخر میں گڑ گڑا کر دعا کی کہ اے باری تعالی پوری دنیا کو کرونا جیسے موذی مرض سے بچا امریکہ میں تو کوئی گھر نہیں انگریز کا ہو مسلمان کا ہو ہندو کا یا کسی بھی قوم کا کوئی نہیں بچا اللہ ہم سب پر خیر کر دے آمین ۔
قارئین وطن ! نئے سال کے اختتام کو دن رہ گئے ہیں اور وطن عزیز کی مٹی پر وہی والے سیاسی طور طریقہ ، وہی شور شرابہ، وہی پرانی رٹ کہ نواز شریف آ رہا ہے نواز شریف نہیں آ رہا ابھی نئے سال کو تین دن ہوئے ہیں بابا عمرانی وزیروں کی وہی طغیانی گفتگو ۔ میں نے تو سوچا تھا کہ شاید نیا سال آسییبوں سے پاک ہو جائے گا لیکن نوازی آسیب کے پنجے اتنے گہرے ہیں کہ لگتا ہے کہ سال بھی اسی ڈگر پر چلے گا اور ہماری رب زلجلال کے سامنے مناجات کوئی رنگ نہیں لائیں گی بقول فیض احمد فیض وصال یار بڑی چیز ہے ہمدم ، مگر وصال یار فقط آرزو کی بات نہیں لہازا قوم کو آرزو سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ قوم کو ان آسیبوں کے چکر سے نکالنے کے لئے ہماری عدلیہ کو آگے بڑھ کر باگ تھا منی چاہئے اور نواز ، شہباز اور مریم کے فیصلوں پر لیل و لال سے کام لینے کے بجائے اوپن اور شٹ کیس کے تحت فیصلہ صادر کریں اور ان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں تاکہ عوام کا اپنی سپریم عدلیہ پر اعتماد بحال ہو اور نظام حکومت چلتا نظر آئے۔
قارئین وطن !ابھی تو نئے سال کو تین دن ہوئے ہیں آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا بس ہم تو نیو یارک میں بیٹھ کر اپنے ملک پاکستان کی خیر ہی مانگ سکتے ہیں اور پاکستان کو اندرونی اور بیرونی نقصان پہنچانے والوں پر لعنت ہی بھیج سکتے ہیں عمران خان کو بھی چاہئے کہ تقریروں اور بیان بازیوں سے پرہیز کرے اور اپنی حکومت کی پرفارمنس پر زور دے ۔ آج وزیر اعظم صاحب فر ما رہے تھے کہ آلو، پیاز، ٹماٹر سے زرِ مبادلہ نہیں کمایا جاتا لیکن اس سے حضور غریب کا پیٹ تو پالا جا سکتا ہے، آپ کو معیشت کی بہتری کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ورنہ مولانا فضل الرحمان کا آسیب آپ کو نگل جائے گا بس اللہ سے بہتری کی دعا کریں ۔ پاکستان زندہ باد۔
٭٭٭