مساجد اللہ کے گھر ہیں اور ان کو تعمیر کرنا، آباد کرنا، مومنوں کا کام ہے اور آخرت کا ذخیرہ ہیں جس کسی نے مسجد کی تعمیر میں حصہ لیا۔اس نے اپنا گھر جنت میں بنا لیا۔المدنی مسجد محل وقوع کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔یہ لگوارڈیا ایئرپورٹ نیویارک کے بالمقابل ہے جس کی وجہ سے مسافرین جہازوں کا عملہ ڈرائیور حضرات کے لئے انمول تحفہ ہے۔الحمدللہ تقریباً دس لاکھ ڈالر کی جگہ خرید کر قیمت ادا کرکے جگہ کو مسجد کے نام وقف کردیا ہے۔یعنی المدنی مسجد(وقف) ہے۔مسجد کے سامنے گنبد نما مندر بنا ہوا ہے اور مندر کے ساتھ چرچ ہے۔مندر کی گبند والی عمارت دیکھ کر لوگ اس کو مسجد سمجھتے ہیں جبکہ مکان خرید کر اس کو مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے اور یہ لکڑی کا ڈھانچہ ہے۔چونکہ مسجد بہت آباد ہے صبح چار بجے کھلتی ہے اور رات کو دس بجے بند ہوتی ہے مسافرین ہمیشہ دعا دے کر جاتے ہیں۔مسجد کی اجازت کیلئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے قانون کے مطابق ڈھانچہ اینٹوں کا ہونا چاہئے۔تب اجازت دیں گے موجودہ حالت خطرناک ہے اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ اس کو گرا کر نئی بلڈنگ مسجد کے نقشہ کے مطابق تعمیر کی جائے مسجد کی سروسز الحمد للہ پانچ وقتہ نماز کے علاوہ جمعہ شریف اور الحمدللہ ہر جمعہ کو بعداز جمعہ شریف لنگر تشریف کھلایا جاتا ہے جب سے مسجد قائم ہوئی ہے۔اسلامی مسافر خانے کی ساری خصوصیات المدنی مسجد میں پائی جاتی ہیں۔مسجد کے قرب مصوار میں کوئی مسلمانوں کا محلہ نہیں دور ونزدیک اکا دُکا گھر میں میرا اپنا غریب خانہ چالیس میل تقریباً ستر کلومیٹر دور ہے۔اور تقریباً سارے نمازی دور دراز سے تشریف لاتے ہیں۔جب تشریف لاتے ہیں تو کمیونٹی سینٹر نظر آتا ہے گویا کہ بیک وقت کمیونٹی سینٹر، مسافر خانہ اور مسجد ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اللہ پاک ہر ایک کو اور زیادہ عطا کرے ان نعمتوں کا شکر ادا کرنے کے لئے ہمیں آگے بڑھ کر المدنی مسجد کو تعمیر کرنا ہے تقریباً دس لاکھ ہی کی ضرورت ہے الحمد للہ ہم میں کئی ایسے اصحاب میں جو اکیلے ہی تعمیر کرسکتے ہیں۔لیکن مناسب یہ ہے کہ ہم سب مل کر حصہ ڈالیں یہ عام محلے کی مسجد نہیں ہے۔یہ انمول جگہ ہے جس کی وجہ مستقل نمازی نہیں ہیں۔بلکہ راہگیر مسافر آتے جاتے نمازیں ادا کرتے ہیں۔اس لئے دل کھول کر عطیات مسجد روانہ کریں تاکہ مسجد جلد ازجلد تعمیر ہوسکے عطیات بھیجنے کیلئے مندرجہ ذیل پتہ حاضر ہے یاد رہے کہ مسجد کو دیئے گئے عطیات ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔چک المدنی مسجد کے نام لکھیں اور اس پتہ پر بھیج دیں: 11369 ST E-ELMHURST N.Y 24-04-89 براہ راست بنک میں جمع کرانے کیلئے چیز بنک اکائونٹ نمبر :821-722839 اور رائوٹنگ نمبر :021000021 عملے ZELLEیاPAYPAL کے ذریعے بھی پیسے بھیج سکتے ہیں آئی ڈی نمبر یہ ہے ALMADNiMASJiD @GMAIL.COM دونوں اکائونٹس کی ایک ہی و آئی ڈی ہے۔مزید معلومات کے لئے مفتی عبدالرحمن قمر بانی المدنی مسجد کا رابطہ نمبر یہ ہے۔917-655-4433رمضان المبارک کے مقدس لمحات میں نیکیاں کمانے کا بہترین موقع ہے۔
٭٭٭