جوبائیڈن مسلمانوں کے 70 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

0
127

 

نیویارک (پاکستان نیوز) انتخابات 2020 میں 70فیصد سے زائد مسلم ووٹرز نے ڈیموکریٹس کے صدارتی نمائندہ جوبائیڈن کو ووٹ کاسٹ کیا ہے ، یاد رہے کہ پاکستان نیوز نے اس حوالے سے ایک سروے رپورٹ اپنے 8اکتوبر کے شمارے میں شائع کی تھی جوکہ بالکل درست ثابت ہوئی ہے ، یاد رہے کہ رپورٹ کے مطابق کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن(کیئر ) نے قومی سطح پر کرائے گئے سروے کے دوران پیشگوئی کی ہے کہ اس مرتبہ انتخابات کے دوران مسلم ووٹرز کا ٹرن آﺅٹ تاریخی ہوگا ، 71فیصد مسلم ووٹرز جوبائیڈن کو سپورٹ کریں گے اور18فیصد ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں گے جبکہ 59فیصد مسلم ووٹرز سمجھتے ہیں کہ اس مرتبہ الیکشن میں بائیڈن کامیابی حاصل کریں گے اور14فیصد مسلم ووٹرز کا خیال ہے کہ اس مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہیں گے ۔21فیصد مسلم ووٹرز کے مطابق وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے ہیں کہ اس مرتبہ انتخابات کے دوران کونسا امیدوار کامیاب ہوگا ، 89فیصد رجسٹرڈ مسلم ووٹرز نے انتخابات کے لیے3نومبر کو ووٹ ڈالنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جبکہ صرف 5فیصد مسلم ووٹرز نے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے اپنی رائے کو مبہم قرار دیا ہے ، 18فیصد مسلم ووٹرز نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو سپورٹ کریں گے ، کیئر کی جانب سے منعقدہ لائیو ٹیلی فون سروے کے دوران 846مسلم ووٹرز نے اپنی رائے کا اظہار کیا ،کیئر کی جانب سے 2018میں کرائے گئے سروے کے مقابلے میں رواں برس ڈیموکریٹس کے حامیوں کی تعداد میں 12فیصد کمی واقع ہوئی ہے ،2018میں ڈیموکریٹس کے حامیوں کی تعداد 78فیصد جبکہ رواں برس 66فیصد کے قریب رہی ہے جبکہ ری پبلیکن پارٹی کے حمایتی مسلم ووٹرز کی تعداد میں 2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، رواں برس ری پبلکن کے حامیوں کی تعداد 19فیصد رہی ہے جوکہ 2018میں 17 فیصد تھی ، سروے کے دوران 42فیصد مسلم ووٹرز نے سماجی مسائل پر خود کو کنزرویٹو اور 37فیصد نے خود کو لبرل ظاہر کیا ہے ،65فیصد مسلم ووٹرز کو یقین ہے کہ ڈیموکریٹس کی جماعت مذہبی آزادی کا زیادہ تحفظ کرتی ہے جبکہ اس حوالے سے 19فیصد مسلم ووٹرز ری پبلیکنز کو زیادہ موضوع قرار دیتے ہیں ، 72فیصد مسلم ووٹرز ڈیموکریٹس کو ہیلتھ کیئر کے حقوق کے تحفظ کا ضامن سمجھتے ہیں جبکہ اس حوالے سے 15فیصد مسلم ووٹرز ری پبلکنز کو بہترین قرار دیتے ہیں ، 72فیصد مسلم ووٹرز کا خیال ہے کہ ڈیموکریٹس تمام تارکین کے ساتھ مساوی سلوک رکھتے ہیں جبکہ 15فیصد کا خیال ہے کہ ری پبلیکن اس میں زیادہ بہتر ہیں ۔سروے کے دوران 45فیصد مسلم ووٹرز نے اس بات کا اظہار کیا کہ ڈیموکریٹس مسلمانوں کے ساتھ زیادہ دوستانہ ہیں جبکہ 44فیصد نے اس امر کو قدرتی قرار دیا اور 14فیصد کے مطابق ڈیموکریٹس مسلمانوں کے لیے دوستانہ نہیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here