پاکستان کو بچا لو!!!

0
62
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن ! لاہور میں بیٹھ کر سیاست کا مشاہدہ کر رہا تھا کہ مجھ کو نو ستاروں کی تحریک میں بڑا مقبول شعر یاد آ رہا تھا !
پاکستان کی سیاست کا حال مت پوچھو
طوائف گھری ہوئی ہے تماش بینوں میں
آج کی سیاسی طوائف کا وہی حال ہے ؟ فرق اتنا ہے کہ اس کا جسم نوچ نوچ کر مردار کے کھانے کے قابل بھی نہیں چھوڑا۔ گو عمران خان نے اپنی سیاسی بصیرت کے بل پر یا کسی اشارے کے بل پر پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں تو تحلیل کر دی ہیں اس بل بوتے پر کہ مربع میل پر محیط امپورٹڈ شہبازی حکومت فوری الیکشن کا اعلان کر دے گی لیکن ایسا لگتا ہے کہ نہ اس کے اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں پیروں میں خان کا مقابلہ کرنے کی طاقت ہے اور اپنی ہار کا اتنا خوف کہ دن کو تاروں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کو پولنگ بوتھ پر ان کے حق میں ڈبے بھرتے نظر آ رہے ہیں پھر بھی الیکشن کے اعلان کی ہمت نہیں ہو رہی ۔ شہباز اور اس کی پی ڈی ایم کا حال یہ ہے کہ وہ لنڈن میں چھپے باپ بیٹی جو قانون کی کتابوں میں بھگوڑے اور مجرم ہیں کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ دو نمبر کیمپئین میں جان ڈالیں گے اور عمران کا تیا پانچہ کر دیں گے۔
قارئین وطن ! ایسے تو نہیں میاں زاہد سرفراز میں گلا پھاڑ پھاڑ کر شعر پڑھا کرتے تھے !
پاکستان کی سیاست کا حال مت پوچھو
طوائف گھری ہوئی ہے تماش بینوں میں
اب وطن کی سیاست کا اس سے برا حال کیا ہو گا کہ آج پاکستان بنانے والے زندہ ہوتے تو وہ ایسی جمہوریت پر لعنت ہزار بار لعنت بھیجتے کہ لندن میں چھپے ہوئے مجرموں کی ضرورت ہے، اس باپ اور بیٹی کی جو قومی خزانے سے اربوں کی دولت لوٹ کر بیٹھے ہیں کہ وہ الیکشن میں امپورٹڈ حکومت کو جتانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور چھڑی والی سرکار سے امید لگائے ہوئے ہیں کہ اللہ کے واسطے ایک اور باری دے دو اور عمران خان نیازی سے اس کو نا اہل کرکے اور پابندِ سلاسل کر کے جان چھڑا دو لیکن نہ شہباز کونوز شریف بیٹی اور زرداری اور ٹیم کو معلوم ہی نہیں کہ کیا کیا بجلیاں آستینوں میں خان صاحب نے چھپا رکھی ہیں جو ان کے عزائم اور ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے ۔
قارئین وطن! دوسری طرف کئیر ٹیکر مارکیٹ میں قائم مقام وزیر اعلیٰ اور وزرا کے ناموں کی لسٹیں تیار ہو رہی ہیں اور ایک سے بڑھ کر ایک صرف لسٹوں میں نام ڈلوا نے کے لئے بولیاں لگ رہی ہیں، ہمارے دوست اور جونیجو لیگ کے صدر اقبال ڈار صاحب بھی سفارشیوں میں پیش پیش ہیں اور وہ بھی دوستوں سے بلا معاوزہ وزیروں کے لئے نام مانگ رہے ہیں ۔ ہمارے ایک سجن نے تو یہاں تک کہا ہے کہ وزیر اعلی کے لئے بیس کروڑ کی بولی لگی ہے ان کا کہنا ہے کہ صرف لسٹ میں نام ڈلوا نے کی قیمت ہے یہ باقی وہ بنتے ہیں یا نہیں وہ خود دیکھ لیں گے بس لسٹ میں نام آنا چاہئے ۔میں نے جب ان سے استفسار کیا کہ بیس کروڑ تو انہوں نے کہا اسٹیٹس سنبھل کے لئے کہ ساڈا وی ناں سی سرکار دی لسٹاں وچ نہ کسی کو غیرت ہے نا شرم کہ ملک ان لوگوں نے ڈبو دیا ہے کسی کو ڈوبتی معیشت کی فکر نہ قومی خزانہ کی ابتر حالت کہ کروڑ آبادی کے خزانہ میں ارب ڈالر پڑے ہیں نہ دوائیاں مل رہیں ہیں نہ آٹا ہے اور قیمتیں آسمانوں سے پرے باتیں کر رہی ہیں اور فکر یہ ہے کہ عمران خان سے نجات دلوا دو اور پھر الیکشن کروا دو یہ ہے مزاج سرکار کا اور ذمہ دران کا ۔ بے غیرتوں اس سے پہلے کہ بھوک و افلاس گھر گھر میں طوائفوں کی اُچھل کود شروع ہو جائے پاکستان کو بچا لو ، پاکستان کو بچا لو۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here