دعائے حزب البحر!!!

0
84
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے ۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات چل رہی ہیں ہر سال ایسے مبارک مواقع پر کچھ نہ کچھ اہتمام کیا جاتا ہے مگر اس بار کچھ طرف ایسے حالات و واقعات اور سانحات درپیش ہوئے کہ روحانی سلسلوں میں کچھ لکھنا ممکن نہیں ہوپایا ۔آگے بھی شائد کچھ وقت ایسا ہی رہے مگر آج فرصت ملی تو اس وقت میں جملہ احباب کی خدمت میں ایک عمل پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں ۔کیونکہ قارئین ایسا عمل چاہتے ہیں جو آسان بھی ہو مجرب بھی اور جس کا ثواب بھی ملے جبکہ اس سے حاجات بھی پوری ہوں اور یہ غلط تقاضہ بھی نہیں اس بابرکت ماہ میں تو اللہ پاک سے نماز کے بعد تلاوت کلام پاک کے بعد ایسے ہی دعا مانگ لی جائے تو شرف قبولیت حاصل ہوتا ہے کہاں مخصوص ادعیہ کے طریقہ کار کو بجالایا جائے تو سونے پر سہاگہ ہے ۔ جن احباب کے پاس رمضان المبارک میں وقت ہو اور جن کا اشتیاق ہو وہ اس دعائے مبارکہ سے لازم فیض حاصل کیجیے گا۔۔۔۔ میرا سلسلہ معمول میں یہ دعائے مبارکہ کئی سالوں سے ہے بفضل للہ اس دعائے مبارکہ کی وہ حیرتناک برکات و تاثیرات پائی ہیں جن پر لکھنے کے لیے ایک دفتر درکار ہے ۔ اس دعا مبارکہ کے بہت سارے طریقے اور اعمال ہیں فن عملیات میں علم ریاضت کے اندر عاملین کے لیے یہ دعائے مبارکہ اسم اعظم کی سی حثیت رکھتی ہے ۔ ماہرین روحانیات اس دعائے مبارکہ کے فیض کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتے ہیں ۔۔ اس دعا مبارکہ میں ہر وہ شے ہے جس کی طلب ہر درجہ کے انسان کو ہوتی ہے ۔تسخیر خلائق ۔ شرح علوم ، فتوحات ، دفع امراض ، علاج امراض جنات و جادو ، بندشوں سمیت ہر طرح کی روحانی و جسمانی مرض کے لیے یہ بہت بڑی قوت کی حامل دعا ہے ۔ میری پروفائل پر اس دعائے مبارکہ پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے مطالعہ کرلیجیے گا ۔ میں نے اپنی روحانی زندگی میں اس دعا مبارکہ سے بہت فیض حاصل کیا ہے نیز بہت بڑی بڑی ہستیوں کی نسبت اس دعائے مبارکہ سے منسوب ہے ۔ جذبہ ایمانی کے تحت جملہ تمام محبین و متعلقین دوست احباب سبھی کو مندرج طریقے سے رمضان المبارک میں پڑھنے کی اجازت ہے الگ سے اجازت نامے کی ضرورت نہیں اور بعوض اس خدمت توقع رکھوں گا کہ احباب اپنی پر خلوص دعا میں شامل فرمائیں گے ان شا اللہ ۔ طریقہ ، فجر یا عصر یا عشا کے بعد اچھی طرح وضو کرکے نو بار درود ابراھیمی پڑھیں پھر ایک بار سورہ یٰسین پڑھ کر تین بار یہ نیچے دی گئی دعا حزب البحر پڑھیں پھر نو بار درود پاک پڑھ کر جو بھی مقاصد ہوں سب کے متعلقہ دعا مانگ لیں، بس آپ کا عمل ختم ۔ اسی طرح رمضان میں کم از کم سترہ دن تک پابندی سے کیجیے ان شا اللہ خود کو اس روحانی مقام پر پائیں گے جس کا مشاہدہ زندگی میں پہلے کبھی نہ ہوا ہوگا ، دعاوں کی قبولیت بھی مشاہدہ میں آئے گی ، فتوحات و تسخیر عام و خاص بھی ان شا اللہ میسر ہوگی ۔ دعا آن لائن مل جاتی ہے پرنٹ نکال لیں یا کمپیوٹر اور فون پر پڑھ لیں دیکھ کر جبکہ اس کا پرنٹ کتابچہ بھی مل جاتا ہے دیگر دعائوں کے ساتھ عموما اسلامی کتب اسٹورز پر ۔اب عمل سادہ و آسان بیان کردیا جو تھوڑی محنت کریگا وہ مراد پائیگا اور ثمرات کا مشاھدہ کریگا دعا ہے اس ماہ رمضان مبارک میں مملکت پاک کی مشکلات کا ازالہ ہو اور وہاں امن و امان قائم ہو جو غیر یقینی کیفیت ہوچکی ہے دور ہوجائے آمین
دعا گو
سید کاظم رضا نقوی
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here